• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاررویڈیو گیم" دی سنکنگ سٹی " کا ٹریلر جاری


ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ہارر ویڈیو گیم "دی سنکنگ سٹی" متعارف کروادی گئی ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

یوکرین کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرزکی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرناک بلاؤں کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس نئی سنسنی خیز ہارر ویڈیو گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوؤں اور دیوہیکل خوفناک مخلوق کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال21مارچ کو لانچ کر دی جائیگی جومائیکرو سوفٹ وِنڈوز، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔

تازہ ترین