• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس کا معاملہ:والدین اور نجی اسکول سپریم کورٹ پہنچ گئے

سندھ میں نجی اسکولوں کی فیس کے معاملے پر والدین نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیاجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیسوں میں غیر قانونی اضافے کے لئے اسکول مالکان نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں ۔

دوسری طرف نجی اسکولوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اسکولوں کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کی کمیٹی نے بھی معاملہ سپریم کورٹ لےجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

والدین پر مشتمل کمیٹی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول کی فیسوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرائیں ۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز 5 فیصد اضافے پر عمل نہیں کررہے ہیں اور نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں۔

تین ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے فیسوں کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سنایا تھاجس میں نجی اسکولوں کو فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کی جانب سے پرائیویٹ اسکول مالکان کو دوسری بار بھی خط لکھ دیا گیا ہے ،جس میں وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اسکول فیسوں کے معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے ورنہ اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حق موجود ہے ۔

تازہ ترین