• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چناب کنارے موسم سرما کے مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار

جلالپور بھٹیاں میں دریائے چناب کے کنارے پر سائبیریا، روس اور دیگر سرد ترین مقامات سے آنے والے موسم سرما کے مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار کیا جارہا ہے۔

قادر آباد بیراج، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کی پٹی میں سائبیریا اور دیگر علاقوں سے آنے والے مہمان پرندوں کا غیر قانوی شکار جاری ہے۔

شکار کیے جانے والے پرندوں میں مرغابی اور کالا تیتر بھی شامل ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق دریائی پٹی پر بسنے والے ملاح اس غیرقانونی شکار میں ملوث ہیں جو منہ مانگے داموں مچھلی اور پرندے فروخت کرتے ہیں۔

شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ اس غیر قانونی شکار پر محکمہ وائلڈ لائف خاموش ہے۔

تازہ ترین