• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک کے بعد ایک کامیاب فلم کے ساتھ بولی وڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور اب مقبول مادام تساؤ میوزیم میں اداکارہ کا مومی مجسمہ بھی رکھ دیا گیا ہے ۔

جس کی رونمائی خود انوشکا شرما نے کی ہے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں انوشکا شرما کا بولتا ہوا مجسمہ رکھ دیا گیا ہے اورانوشکا پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جن کا بات چیت کرنے والا مجسمہ اس مشہور میوزیم میں سجایا گیا ہے۔

واضح رہے سنگاپور کے مادام تساؤمیوزیم میں ابھی تک اوپرا ونفری، کرسٹیانو رونالڈو اور لیوس ہیملٹن جیسی شخصیات کے بولتے ہوئے مجسمے رکھے گئے ہیں ۔

میوزیم میں بالی و وڈ اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور اور کترینہ کیف کے مجسمے بھی موجود ہیں لیکن وہ بولتے نہیں۔

تازہ ترین