محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم جمعہ سےکوئٹہ،قلات،مالاکنڈ،ہزارہ، گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعہ کی شام سےکوئٹہ،ژوب، قلات،نصیرآباد، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران فاٹا،پشاور،مالاکنڈ ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گیں۔
ہفتہ سےاتوار کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔