• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاسپورٹ رولز 2021 کی شق 22 ٹو بی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ رولز 2021 کی شق 22 ٹو بی کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ کسی بھی شہری کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بیرون ملک سفر سے روکا نہیں جاسکتا۔ 

جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کہا کہ پاسپورٹ حکام نے شہری کو آف لوڈ کرکے اپنے اقدام کو ’’اسپیکنگ آرڈر‘‘ کا عنوان دے دیا۔ قانونی شق اور مجاز اتھارٹی کے بغیر کسی ’’اسپیکنگ آرڈر‘‘ کی کوئی حیثیت نہیں ۔ 

عدالت نے شہری معین الدین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 15 روز میں نکالنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید