• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

” جیو “ اس بار عید پر لارہا ہے سال کی سب سے بڑی تفریح

 کراچی (محمد ناصر) ”جیو“ اپنی انفرادیت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ”جیو“ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کروڑوں ناظرین کیلئے ایسی صحت مند تفریح لائے جس میں فیملی کے تمام ارکان محظوظ ہوسکیں۔ فلم ہو یا ڈرامہ، نیوز شو ہو یا مارننگ شو ، رمضان ٹرانسمیشن ہو یا دُنیائے کھیل کا کوئی بھی مقابلہ ”جیو“ ہر سنگ آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس بار عید پر ”جیو“ آپ کیلئے لارہا ہے اس سال کی سب سے بڑی تفریح جو یقینا آپ کی عید کی خوشیاں دوبالا کردے گی۔ اور آپ اس تہوار کو بھر پور طریقے سے مناسکیں گے۔ لیکن اس کی تفصیلات کیا ہیں؟۔ یہ ایک راز ہے اور ابھی اس سے پردہ اُٹھنا باقی ہے۔ لیکن ’’جیو“ کا آپ سے وعدہ ہے کہ یہ اس سال کی بہترین تفریح ہے جو ”جیو“ آپ کو فراہم کرنے جارہا ہے۔ اس میں انٹرٹینمنٹ کا تمام سامان موجود ہے۔ اس میں موسیقی بھی ہے، اسٹوری بھی۔ فن بھی ہے اور کھیل بھی۔ اس تفریح کو آپ دیکھے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ لیکن اس کیلئے آپ کو مزید انتظار کرنا ہوگا، اس تفریح کیلئے آپ کو زیادہ دور بھی نہیں جانا پڑے گا؟۔ اس تفریح میں آپ کی ملاقات آپ کی پسندیدہ شخصیت کے ساتھ ہوگی۔ ایک ایسی شخصیت جو کروڑوں فین رکھتی ہے۔ یہ فین پوری دُنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور پاکستانی بھی اُس سے شدید محبت کرتے ہیں۔ ”جیو“ ہمیشہ کی طرح اس عید الفطر کو بھی اپنے کروڑوں ناظرین کیلئے یادگار بنائے گا ،”جیو “ کی اپنے ناظرین کیلئے یہ ایسی کاوش ہوگی جسے ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے کیونکہ اس بار عوام کے سامنے لائی جانے والی انٹرٹینمنٹ میں ناصرف محبت ، عشق، تفریح، ایکشن، ڈرامہ ، موسیقی، آنسواور جذبات کا سمندر نظر آئے گا بلکہ گھریلو احساسات کی ترجمانی بھی ہوگی ۔ اس کے علاوہ یہ ایسی سبق آموز انٹرٹینمنٹ ثابت ہوگی جس سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ اِس تفریح میں شامل شخصیت نے دُنیا بھر میں پھیلے اپنے کروڑوں ناظرین کیلئے جس قدر محنت کی ہے جب اِس کا منظر اسکرین کی زینت بنے گا تو شائقین لمبی قطاروں میں اس سے ملنے کی جستجو کرتے دکھائی دیں گے۔ اس برس کی سب سے بڑی دلچسپی سے وقت کے ساتھ جیسے جیسے پردہ اُٹھتا جائے گا عوام میں اِس کیلئے دلچسپی اُتنی ہی زیادہ بڑھتی جائے گی اور عید کی چھٹیوں کا مزہ دِن بدن دوبالا ہوتاجائے گا۔ چوڑیاں پہننے کی شو قین خواتین بھی ہو جائیں تیار!! کیونکہ نوجوانوں اور مردوں کے علاوہ خواتین کیلئے بھی اِس میں بہت کچھ نیا نظر آئے گا۔ موسیقی کی چاہ رکھنے والے بھی اپنے دِلوں کو سنبھال لیں کیونکہ اِس برس کی سب سے بڑی تفریح میں شامل ایسی دُھن کانوں میں رس گھولنے آرہی ہے جسے سُن کر لبوں پر اُس ہی کے بول سجے ہوں گے۔ 
تازہ ترین