• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیویارک میں پودوں سے تخلیق کردہ ماڈل شہر کے اندر سالانہ ٹرین شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکی شہر نیویارک کے اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مشہور عما رتوں کے پست قامت ماڈلز کو پودوں سے تخلیق کرکے نمایاں بنایا گیا ہے جس میں ایک کھلونا سائز ٹرین ان چھوٹے چھوٹے گھروں اور پودوں کے بڑے بڑے پتوں میں سے گزرتی ہوئی سب کو محظوظ کرتی ہے۔

اس ٹرین شو میں مجسمہ آزادی،ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، بروکلین برج اور میوزیم سمیت 175مشہور عمارتوں کے ماڈلز پیش کیے گئے ہیں۔

ٹرین کو دیکھنے کے لیے بچے اور بڑے اس گارڈن میں سجے اس شہر اور ٹرین شو کو دیکھنے کے لیے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین