• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کرائم ڈراما فلم’ڈسٹرایئر‘ کا نیا ٹریلر جاری


نکول کڈمین کی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ کرائم ڈراما فلم ’ڈسٹرایئر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’ڈسٹرایئر (Destroyer)‘ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کیرن کساما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جسے امن قائم کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم مشن پر بھیجا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نکول کڈمین، ٹوبی کیبل،تاتیانا مسلانے، سباسٹین اسٹن، ٹوبی ہس اور بریڈلے وٹفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فریڈ برجر اور فل ہے کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین