• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے حیرت انگیز کارنامے پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے،ویڈیو میں نظرآنے والے اس برطانوی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جو بنا دیکھے مختلف چیزوں کونشانہ لگانے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

لندن سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی مہارت کا عملی ثبوت دیتے ہو ئےکئی فٹ کے فاصلے سے بنا دیکھے نہ صرف بال باسکٹ میں ڈال دی بلکہ پھول کو گلدان میں ڈالنے ، جوس کا ڈبہ ڈسٹ بن میں ڈالنے سمیت ایسے حیرت انگیز کارنامے پیش کئےکہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔

سوشل میڈیا پرStewartpower1989نام سے مشہور اس نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

تازہ ترین