کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے کا مقدمہ درج

October 19, 2021


کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف انسداددہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شام سریاب روڈ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 13 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہوئے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شیخ رشید احمد نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔