• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکا، وفاقی وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہوئے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ 

خیال رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین