انٹر اسکول چیمپئن شپ، قلعہ لچھمن سنگھ نے فائنل جیت لیا

October 19, 2021

سینٹرل پنجاب انٹر اسکول کرکٹ چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لچھمن سنگھ لاہور نے جیت لی، فائنل میں ڈی پی ایس فیصل آباد کو شکست دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن اور لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر سی ای او عاطف رانا نے اسکول کرکٹ کے باصلاحیت بچوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ دینے کا اعلان کیا ہے۔