دمشق میں بم دھماکے اور ادلب میں شیلنگ سے 27 افراد ہلاک

October 20, 2021

شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکے اور صوبے ادلب میں باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں شیلنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔

دمشق کے وسطی حصے میں آج صبح فوجی بس میں نصب دو بم دھماکوں میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب حکومتی فورسز کی ادلب میں شیلنگ کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔