• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر فائٹنگ شعبے سے وابستہ چھوٹے قد کی خاتون کے نام ورلڈ ریکارڈ

دنیا میں فائر فائٹنگ کے شعبے سے وابستہ قد میں سب سے چھوٹی خاتون نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلوریڈا کے سینٹ پیٹ بیچ فائر ڈپارٹمنٹ میں گزشتہ 5 سال سے خدمات انجام دینے والی خاتون فائر فائٹر’کیلسو‘ نے 4 فٹ 5 انچ قد کے ساتھ دنیا کی سب سے قد میں چھوٹی خاتون فائر فائٹر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

کارپوریٹ دنیا چھوڑ کر اس شعبے میں آنے والی کیلسو کے لیے یہ ریکارڈ فائر اسٹیشن میں دوستوں کے ساتھ محض ایک مذاق سے شروع ہوا تھا، جو بعد میں حقیقت میں بدل گیا۔

وہ اپنے کم قد کو کام میں رکاوٹ کے بجائے تنگ جگہوں اور کھڑکیوں سے گزرنے کے لیے ایک فائدہ سمجھتی ہیں اور ساتھیوں میں’اسپائیڈر منکی‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

وہ دیگر لوگوں کو بھی اپنے قد یا جسمانی ساخت کی پروا کیے بغیر آگے بڑھنے اور ہمت نہ ہارنے کی تلقین کرتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید