جنگل میں40 سال رہنے والا شخص دنیا دیکھ کر حیران

October 21, 2021

ویت نام سے تعلق رکھنے والے ’رئیل لائف ٹارزن‘ کی 40 سال جنگل میں گزارنے کے بعد دنیا کو پہلی بار دیکھنے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ویت نام سے تعلق رکھنے والے 52سالہ ہووین لنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 40 سال جنگل میں گزارنے کے بعدہووین لنگ دنیا کو حیرانی اور بے پناہ تجسس سے دیکھ رہا ہے۔

ویڈیو میں ہووین لنگ کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

ہووین لنگ جہاز میں سفر کرتے، تاحدِ نگاہ سمندر اور آسمان کو چھوتی جگمگاتی عمارتوں کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہووین لنگ کی یہ ویڈیو اُن کی موت کے بعد جاری کی گئی ہے، ہووین لنگ کینسر میں مبتلا تھا۔