• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

الجزائر نے عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند کر دی۔

الجزائر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اماراتی کمرشل پروازوں کو سال کے آخر تک استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔

الجزائر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ الجزائر سے آنے اور جانے والی اماراتی کمرشل پروازیں سال کے آخر تک جاری رہیں گی۔

اماراتی کمرشل پروازوں سے الجزائر کا موجودہ معاہدہ سال کے آخر میں ختم ہو گا۔

رواں برس فروری میں الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2013ء میں طے پانے والے فضائی سروسز معاہدے کو منسوخ کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان الجزائر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے، الجزائر نے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کی مخصوص وجہ بیان نہیں کی۔

دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، الجزائری میڈیا ماضی میں متحدہ عرب امارات پر خطے میں اختلافات اور انتشار کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید