طورخم بارڈر کو کھول دیا گیا، کارآمد ویزا رکھنے والےافغان پاکستان جاسکتے ہیں، سفارتخانہ پاکستان

October 21, 2021

کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق طورخم بارڈر عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان سفارتخانے کے مطابق پاکستان کا کارآمد ویزا رکھنے والےافغان باشندے پاکستان جا سکتے ہیں۔

ادھر طورخم بارڈر کھُلنے کی اطلاع پر افغان عوام نے بڑے پیمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پہلے صرف طلبہ، مریض اور خصوصی اجازت پر پاک افغان بارڈر کراس کرنے کی اجازت تھی۔