• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی تفصیل بتائے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران جنگ ’بہت جلد‘ ختم ہونے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ’بہت جَلد‘ ختم ہو جائے گی تاہم انہوں نے کوئی ٹائم فریم یا جنگ بندی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پرانا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ثالثوں کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی ووٹرز کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔

خط میں امریکی ووٹرز سے ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ مسلسل یہ مؤقف دہراتے رہے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا جبکہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تردید کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو پُرامن قرار دیتا ہے۔

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ہفتے یومیہ اوسطاً 13.2 ملین بیرل رہی جبکہ خطے میں حملے بدستور جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید