امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سرکاری خزانے سے اپنے حق میں اشتہارات بنوانے کے الزامات سامنے آگئے۔
سی این این کے مطابق ٹرمپ نے مبینہ طور پر اشتہارات کی تیاری، تصاویر اور ویڈیو کے انتخاب میں براہِ راست کردار ادا کیا۔
کم از کم 17 لاکھ ڈالر مالیت کے یہ اشتہارات سرکاری ٹی وی مہم کے طور پر نشر کیے گئے، جبکہ ناقدین نے انہیں سیاسی تشہیر قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ یہ سیاسی اشتہارات نہیں بلکہ پبلک سروس اعلانات ہیں۔
امریکی قانون سازوں نے بھی ٹیکس دہندگان کے پیسے کے استعمال پر سوال اٹھا دیے۔