صلاح الدین ایوبی پر سیریز‘ وزیراعظم کی فلم سازوں سے ملاقات

October 22, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار بارے آگاہی دے گی‘ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کےلئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ہوگا اور روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ا ن سے ملاقات کی۔