روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور الغنی گارڈن کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

October 22, 2021

لاہور (جنگ مذہبی ونگ ) روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور الغنی گارڈن کے زیر اہتما م سیرت النبی ؐ کانفر نس ہوئی ۔ دیگر مہمانان گرامی میںچیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب ، سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی ،ممبراسلامی نظریاتی کونسل پیر سید حبیب عرفانی ، ڈاکٹر محمد طاہر مصطفےٰ ، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مفتی رمضان سیالوی ،ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی اور صاحبزادہ مفتی انتخاب احمد نوری شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہم سنت رسول ؐ کو حقیقی معنوںمیں اپنا لیںاور ان کو اپنی زندگی میںنافذ کر لیںتو ہمارے تمام سماجی، معاشی ، معاشرتی اور سیاسی مسائل فوراً حل ہو سکتے ہیں۔ حضور نبی کریم ؐ کی ذات گرامی اور آپ ؐ کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ ہم تیزی سے ترقی کرتی دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کامیاب انسان اُسے سمجھتے ہیںجو دنیاوی اعتبار سے ترقی کرتا ہے ۔مگر حقائق یہ ہیںکہ اصل ترقی سیرت مصطفےٰ ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان کو ملتی ہے ۔ پروگرام کی صدارت کے فرائضالغنی گارڈن کے چیئرمین منیب علیم اعوان نے سرانجام دیئے۔مہمان خصوصی پیر سید سعید الحسن صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور تھے ۔پروگرام کا اہتمام سلیم کامران انچارج جنگ مذہبی وکلچرل ونگ نے کیا۔