خواتین کی بہتری کیلئے بہت کام کرنیکی ضرورت ہے‘ نیلوفر بختیار

October 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ وقائع نگار‘ کامرس رپورٹر‘ خبر نگار) قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے خواتین کو جائز مقام دلوانے کیلئے 15نومبر سے 10دسمبر تک سولہ روزہ آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک تقریب اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے کمیشن کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ خواتین کی بہتری کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر سال خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کیلئے ایک عالمی مہم شروع کی جاتی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ خواتین کو مواقع دیئے بغیر پاکستان کی ترقی کا حصول ناممکن ہے۔ فائونڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کونسل کے تحت 9500 خواتین کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر جمشید اختر شیخ، محمد فہیم خان، فاطمہ عظیم، محمد اعجاز عباسی، باسر دائود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں ایک تقریب میں سیکرٹری نیشنل کمیشن آف وویمن سٹیٹس عارف بلوچ اور حقوق پاکستان پراجیکٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما جعفر نے بھی خطاب کیا۔