سرگودھا: موٹر سائیکل حادثہ، 2 کم عمر بھائی جاں بحق

October 22, 2021

سرگودھا میں موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ اسکول سے گھر جانے والے 2 بھائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے، بچوں کی عمریں 10 اور 11 سال ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی اسکول کے طالب علم 2 بھائی 10 سالہ عذیر اور 11 سالہ زونین اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسکول سے گھر جا رہے تھے کہ سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال کے قریب وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے باعث دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔