منی مارکیٹ سسٹم کی فنڈ کی قلت دور

October 22, 2021

منی مارکیٹ سسٹم کی فنڈ قلت اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ آپریشن سے دور کردی۔

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں کو ایک ہزار 835 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

فنڈ سات روز کےلئے 7 اعشاریہ 34 فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کیا گیا ہے۔