چین میں کورونا کی نئی لہر کے بعد مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ

October 22, 2021

چین کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی نئی لہر کا سامنا ہے، جس کے بعد بیجنگ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

متاثرہ حصوں میں اسکول اور سیاحتی مقام بند کردیے گئے جبکہ پروازیں، ٹرینیں اور بس سروس معطل کردی گئی ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے چار نئے کیسز سامنے آنے پر بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی وبا کے ابتدائی کیسز کی نشاندہی ایک جوڑے میں ہوئی ہے، جوڑے نے مقامی سیاحتی گروپ کے ساتھ کئی مقامات کا سفر کیا۔

چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی مقامی منتقلی کے 28 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔