امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پرحملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا اور شامی حکومت داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ جنگ فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج پر ہونے والے حملے کے جواب میں شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
شام میں امریکی حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر رہے ہیں اور ان حملوں کو شامی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق جوابی حملے کیے جارہے ہیں اور امریکا پر حملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔
ایڈمرل امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ وسطی شام میں لڑاکا طیاروں، حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی مدد سے داعش کے 70 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب شامی حکومت نے بھی داعش کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔