ملتان چیمبر کا چھوٹے تاجروں کو جرمانوں پر سخت تشویش کا اظہار

October 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعیدنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چینی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کے نام پر چھوٹے تاجروں کو کیے جانے والے جرمانوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے انہیں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے رد عمل میں شیخ فیصل سعیدنے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے چینی بحران کاذمہ دار کسی طرح بھی چھوٹے تاجروں کو قرار نہیں دیا جاسکتا.۔اس وقت فیکٹریز سے چینی 100 روپے کلو مل رہی ہے جسے مارکیٹ میں 90 روپے کلو بیچنا کسی صورت ممکن نہیں۔۔ اس وجہ سے حکومت کی بدنامی ہورہی ہے اور تاجر برادری الگ متنفر ہورہی ہے۔۔اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ یک طرفہ ،ظالمانہ اقدامات سے باز رہیں اور تاجروں کو ہراساں و پریشان نہ کیا جائے ۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔