• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں نے پھر زور پکڑ لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دنانیر مبین اور احد رضا میر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں فنکار ناصرف ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں بلکہ احد رضا کی کزن کی شادی میں شرکت کر کے بھرپور انداز میں انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

نئی ویڈیو میں ان دونوں فنکاروں کو کلیفورنیا میں سمندر کنارے ہینگ آؤٹ کرتے دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان دونوں کی ڈیٹنگ کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’میم سے محبت‘ کے مداح آن اسکرین جوڑی کو اب آف اسکرین بھی ساتھ دیکھنے کی خواہش کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’احد کو چاہیے کہ دنانیر سے شادی کرلیں، دونوں کی جوڑی بہت کیوٹ لگے گی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’احد رضا میر، رمشا خان سے کئی زیادہ اچھے دنانیر کے ساتھ لگتے ہیں، شادی کرلو۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید