پال واکر کی بیٹی کی شادی، وِن ڈیزل نے پال واکر کی کمی پوری کی

October 23, 2021

فاسٹ اینڈ فیوریئس فلم سیریز کے ہیرو وِن ڈیزل نے پال واکر سے صرف فلمی دنیا تک دوستی نہیں رکھی بلکہ یہ دوستی پال واکر کے مرنے کے بعد بھی برقرار ہے۔

ہالی ووڈ میں پال واکر اور وین ڈیزل کی فلمی پردے پر جوڑی اور دوستی کے ہمیشہ سے چرچے رہے، پال واکر کی موت کے بعد بھی وین ڈیزل نے دکھایا کہ سچی دوستی کیسی ہوتی ہے۔

پال واکر کی اکلوتی بیٹی کی شادی میں وین ڈیزل نے پال واکر کی کمی پوری کی، وین ڈیزل نے میڈو واکر کا ہاتھ تھاما اوراسٹیج تک لے گئے۔

واضح رہے کہ نومبر 2013 میں فاسٹ اینڈ فیورس کے ساتویں حصے کی شوٹنگ جاری تھی، پال واکر ایک ایونٹ سے واپسی پر کار حادثہ کا شکار ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

وین ڈیزل کسی ایونٹ میں پال واکر کو نہیں بھولے یہی وجہ ہے اس بے مثال جوڑی کی دوستی اب بھی برقرار ہے۔