باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

October 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال میں باپ کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے میں ملوث سفاک بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدودگلشن اقبال بلاک 17 زینب پلازہ 6 فلور فلیٹ نمبر C-602 میں سفاک ملزم بیٹے دائود نے جمعہ کی صبح سات بجے کے قریب کمرے میں سوئے ہوئے ضعیف والد کو کھانے پکانے کے لوہے کے چمچہ و ہاون دستے سے تشدد کر کے لہولہوں کردیا تھا،ملزم کی والدہ نے منع کرنے کی کوشش کی تو ملزم والدہ کو زخمی کرتے ہوئے فلیٹ سے فرار ہوگیا تھا۔