پاکستان کا بولنگ اٹیک ہمیشہ بہت اچھا رہا ہے، ویرات کوہلی

October 24, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف تین مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا، پاکستان کا بولنگ اٹیک ہمیشہ بہت اچھا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے ماحول کے علاوہ ہمارے لیے یہ میچ دیگر میچز کی طرح ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ کھیل کی بنیادی باتیں پاکستان کے خلاف بھی وہی ہیں جو دیگر ٹیموں کے خلاف ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، قومی 12 رکنی ٹیم میں شامل حیدر علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی عروج پر ہے۔