مسقط میں ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چوتھا دور اختتام پزیر ہو گیا۔
مسقط سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے بات چیت آگے بڑھانے اور تکنیکی پہلوؤں پر کام جاری رکھنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ چوتھے دور میں مشکل مگر مفید بات چیت ہوئی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق جوہری مذاکرات کے اگلے دور سے متعلق اعلان مشاورت کے بعد عمان کرے گا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ سنجیدگی سے بات چیت ہوئی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔
عمانی وزیرِ خارجہ کے مطابق ایران، امریکا بات چیت میں مفید اور منفرد تجاویز شامل تھیں۔
عمانی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ بات چیت میں شامل تجاویز معاہدے تک پہنچنے کی مشترکہ خواہش کو ظاہر کرتی ہیں۔
عمانی وزیرِ خارجہ کے مطابق دونوں فریقین کی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد پانچواں مرحلہ طے کیا جائے گا۔