پاکستان کی فتح، شاہد آفریدی نے جذبات کا اظہار کیسے کیا؟

October 24, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے پیغام کو شیئر کیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی۔

آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا ہے۔

اس پیغام پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نےدل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ وہی ٹیم ( پاکستان)، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب ہے۔