پاک بھارت ٹیموں کا ’’بلیک لائیوز میٹرز‘‘ مہم کو خراج تحسین

October 25, 2021

میچ شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے نسلی تعصب کے خلاف ’’بلیک لائیوز میٹرز‘‘ مہم کو خراج تحسین پیش کیا۔

بھارتی ٹیم نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جبکہ پاکستانی ٹیم نے سینوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو دس وکٹ سے شکست دے دی ہے۔