چینی کی قیمت 90روپے کلو پر آ گئی

October 25, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) حکومت کےشوگر مل مالکان کے خلاف کریک ڈائون، گرفتاریوں اور مقدمات کے نتیجے میں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ چینی سال کی کم ترین قیمت 90روپے کلو پر فروخت ہو نے لگی ہے۔ اس سے پہلے بازار میں چینی کی قیمت 115روپے کلو تک پہنچ گئی تھی ۔