• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ اجلاس میں یمن صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، حاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدےکی اسٹریٹجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں جائزہ لیا گیا کہ یمن کے مسئلے پر خاص طور پر سعودی عرب کے دفاع کے لیے، کس قسم کی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے؟

اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ فوجی ، تکنیکی اور ادارہ جاتی سطح پر کیا کیا جا سکتا ہے؟ اور تنازع کو پرامن ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

حاقان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن مسئلے کے حل کے لیے انتہائی تعمیری رویہ اپنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید