فری پریس ہانس فر پلخ اور موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈز 2021 کا اعلان

October 26, 2021

برسلز( حافظ انیب راشد ) صحافیوں کیلئے فری پریس ہانس فر پلخ اور موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈز 2021 کا اعلان کر دیا گیا ۔ ہانس فرپلخ ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد کو بے نقاب کرنے والے برہان بھاٹ، میانمار سے آئی من تھانٹ اور اسرائیل کے گراس کمپوس شامل ہیں۔ دوسری جانب موسٹ ریزیلینٹ ایوارڈ کے لیے جن صحافیوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں مراکش سے عمر رادی، بنگلہ دیش سے روزینہ اسلام اور بیلاروس کے رامن واسیوکووچ شامل ہیں۔ ان تمام صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے مختلف حملوں کانشانہ بھی بنایا گیا لیکن انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ۔ ان نامزد صحافیوں میں سے جیتنے والوں کا اعلان 2 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ کے سٹی ہال میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا ۔