8 پولیس اہلکاروں کے تبادلے

October 26, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس کے 8 ماتحت افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن نے انسپکٹر حاکم خان کو ہومی سائیڈ یونٹ انڈسٹریل ایریا سے تبدیل انوسٹی گیشن لوہی بھیر،شیر احمد انسپکٹر ہومی سائیڈ یونٹ کورال سرکل سے ہومی سائیڈ یونٹ انڈسٹریل ایریا،محمد اکرم انوسٹی گیشن ونگ سے ہومی سائیڈ یونٹ کورال سر کل، محمد آصف انچارج انوسٹی گیشن لوہی بھیر سے انچارج انوسٹی گیشن ونگ کورا ل، محمد اکرم انچارج انوسٹی گیشن کورال سے انوسٹی گیشن ونگ ، فخر عباس سب انسپکٹر ہومی سائیڈ یونٹ کورال سرکل سے ہومی سائیڈ یونٹ مارگلہ سرکل ، آصف خان سب انسپکٹر ہومی سائیڈ یونٹ مارگلہ سرکل سے ہومی سائیڈ یونٹ کورال سب انسپکٹر ارشاد احمد کو سی آئی اے سے اے وی سی ایل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔