پی این ایس عالمگیر کا دورہ مصر، مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا

October 28, 2021

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر کا دورہ کیا، دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔

پی این ایس عالمگیر کے دورہ مصر کے موقع پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری بحریہ کے سدرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستانی جہاز کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا۔

مصر آمد سے قبل پی این ایس عالمگیر نے جاپانی بحریہ کے جہاز ”یوگری“ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔ پی این ایس عالمگیر نے کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن ”میری لبریم“ میں بھی حصہ لیا۔