آبدوز معاہدے کی منسوخی سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹا، آسٹریلیا ٹھوس اقدام کرے، فرانس

October 28, 2021

آبدوز تنازع کے بعد فرانس اور آسٹریلیا کے رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے آسٹریلیا کے وزیراعظم سے آج فون پر بات کی۔

فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق فرانسیسی صدر نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ آبدوز معاہدے کی منسوخی سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹ گیا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ تعلقات کی بنیادوں کو نئے سرے سے متعین کرنے کیلئے ٹھوس اقدام کرے۔

ادھر خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔