کراچی میں بارش کے بعد 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
لیاقت آباد، لائنز ایریا، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، گلشن معمار، نیو کراچی، سرجانی، قائدآباد، لانڈھی، ملیر، کورنگی، گارڈن ایسٹ اندھیرے میں ڈوب گئے۔
بارش کے بعد کیماڑی کے بیشتر علاقے، کلفٹن بلاک 5، اسکیم 33، ملیر کینٹ، گلستان جوہر بلاک 41 اے، ٹیپو سلطان اور کراچی ریونیو سوسائٹی میں بھی بجلی معطل ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق تیز ہوا اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، بارش اور کھڑے پانی میں برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق شہری ٹی وی، انٹر نیٹ کیبلز اور ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔