• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا۔ 

نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، فیڈرل بی ایریا، صدر، ایئرپورٹ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ 

اسی طرح ڈیفنس، کلفٹن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جبکہ کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

گلشن جمال، گلشن اقبال اور گارڈن میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی ایئرپورٹ، ماڈل کالونی اور ملیر کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ ایئرپورٹ کے قریب 64 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ 

شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جبکہ ماڑی پور میں ہوا کی رفتار 97 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ 

تیز ہوا کے باعث ہائی کورٹ کے قریب درخت گر گیا۔ کراچی پریس کلب کے قریب بھی تیز ہوا کے باعث درخت گرگیا جبکہ محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان روڈ پر بل بورڈ گرگیا۔

ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب تیز ہوا سے درخت گر گیا، 2 افراد درخت کے نیچے پھنس گئے، نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

ڈیفنس فیز ٹو، ون، اختر کالونی، کشمیر کالونی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں سمیت معین آباد عالمگیر سوسائٹی میں بھی بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید