جیل سے رہائی: آریان خان کی انسٹا پروفائل پکچر تبدیل

November 01, 2021

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے جیل سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ’منّت‘ واپس آکر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

آریان خان نے اب اپنی پروفائل پیکچر سے اپنی تصویر ہٹاکر اُس جگہ کو خالی چھوڑ دیا ۔

آریان خان کے انسٹا اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔

گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔