سائبیریا میں بیلاروس کا کارگو طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

November 03, 2021

روس کے علاقے سائبیریا میں بیلاروس کا کارگو طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 7 مسافر ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی ساختہ کارگو طیارے میں کریش لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق طیارے میں بیلاروس کے تین، روس کے دو اور یوکرین کے دو شہری موجود تھے۔

فوری طور پر طیارے کی کریش لینڈنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔