لاڑکانہ: بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریب میں شرکت

November 04, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو دھرم شالہ میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کی۔

لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے افراد کو مبارک باد دی۔

ان کے ہمراہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر دھرم پال پوہنوانی، نول راکٹیار، ہریش کمار، ڈاکٹر سدام چند، اجیت کمار، نانک رام بجاج، ڈاکٹر ولی رام، جے گل و دیگر نے استقبال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ رمیش لال، گیان چند اسرانی، مکیش کمار چاولہ، ڈاکٹر لال چند اکرانی، سید ناصر شاہ، عاجز دھامرا، جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، اعجاز جاکھرانی، اعجاز لغاری، گھنور خان اسران، شفقت سومرو، منصور شاہانی، کلپنا دیوی، ڈاکٹر سنسدام چند، جھنور لال، دلیپ کمار، سردار پرلاش سنگھ، مول چند ودیگر بھی ہندو دھرم شالہ میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں موجود تھے۔