پاکستانی بچے کی مختلف بولرز کا اسٹائل کاپی کرتے ویڈیو وائرل

November 06, 2021


پاکستانی بچے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں اسے دنیائے کرکٹ کے جانے مانے بولرز کے اسٹائل کو نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نوعمر بچے کو محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاداب خان، افغان کرکٹر راشد خان ، مجیب الرحمان، سعید اجمل، عماد وسیم، حارث رؤف اور بھارتی بولر جسپریت بمراہ کا اسٹائل کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود شائقین کرکٹ اتنی سی عمر میں بچے کی کمال مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

قومی کرکٹر صہیب مقصود کو بھی اس بچے نے اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔