حبا بخاری کے منگیتر کے بارے میں سوالوں پر مداحوں کو دلچسپ جواب

November 07, 2021

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر کے بارے میں پوچھنے والے مداحوں کو دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔حبابخاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہʼ آپ کی شادی کب ہے؟ʼ۔جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد شادی کررہی ہیں۔ʼجبکہ ایک مداح نے اداکارہ سے کافی مضحکہ خیز انداز میں سوال کیا کہ ʼ سچ سچ بتادیں کس سے شادی کریں گی۔ʼحبا بخاری نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ʼ اللہ کا پکّا وعدہ لڑکا ہےʼ۔ ایک اور مداح نے سوال کیا کہ ʼ کیا آپ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں؟ʼ۔اس سوال کاجواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیںʼ۔