اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے پر پھٹ پڑے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے۔
شازیہ ثوبیہ سومرو نے کہا کہ صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہیں کیے جاتے۔
ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کے لیے نئے ٹینڈرز جاری ہوں گے۔
غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیا ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنے کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کر دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے نے 5 سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90 کروڑ سے زائد خرچ کیے ہیں۔