• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوبارہ شامل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز—فائل فوٹو
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز—فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈز میرے دل کے بہت قریب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں میری پہلی ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا۔

ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں اور ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید